Gold ki qeemat ko par lg gye

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)آج ایک بار پھر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے سونے کی قیمت میں پورے 2200 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے. آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 675 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں