اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا. اسلا م آباد ہائی کورٹ نے کل بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت دے دی تھی. بشری بی بی کو 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی.
توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔