Busrha bibi Adalat mein ro pari

مجھے بے قصور 9 ماہ جیل رکھا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں رو پڑیں

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) مجھے بے قصور 9 ماہ جیل رکھا گیا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں ایک پیشی کے دوران رو پڑیں.اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میں انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے نا انصافی کا شکار ہوں. عمرا ن خان اور مجھے بغیر کسی جرم کے سزا دی جا رہی ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاسمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا، میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی کیونکہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی رو پڑیں اور کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں، میں انصاف کے لیے نہیں آئی، میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں