Somg ki waja sy market band krny ka faisla

اسموگ کی وجہ سے دوکانیں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) اسموگ کی وجہ سے دوکانیں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے. لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ صوبے میں مارکیٹس اتوارکے روز بند رکھی جائیں۔
عدالت نے مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔
یاد رہے کہ پپنجاب کئی شہروں کے اسکول بھی اسموگ کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں