وزیر اعظم

وزیر اعظم کادورہ چین، اربوں ڈالر کے معاہدوں پردستخط ہونے کاامکان

لاہور (ڈیلی پوائنٹ)نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑکل چین کے دورے پرروانہ ہوں گے۔
دورہ چین کے دوران سی پیک سمیت پندرہ معاہدوں اورایم اویوز پردستخط ہونے کاامکان ہے۔نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ17اور18اکتوبرکو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔
چین نے سی پیک کے تحت 6.67ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معائدے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ جس کے بعدمعائدے میں ایم ایل ون ریل کی رفتار 160کلومیٹرسے کم کرکے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔
اس کے علاوہ گدھوں کی کھال ایکسپورٹ کرنے ،ڈیری مصنوعات اور گوشت ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی پروٹوکول معاہدے پر دستخط ہونےکاامکان ہے۔
ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر اور پاکستان سپیس سنٹر منصوبہ معائدوں میں شامل ہوگا۔۔سی پیک کے تحت گوادرکی اربن ڈویلپمنٹ کیلئے بھی معاہدے پر دستخط ہونگے.

اپنا تبصرہ لکھیں