لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مسلم لیگ ن کا گریٹر اقبال پارک میں جلسہ سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔جلسے میں آنے والے شرکا کی سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس کے دس ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔
جلسے میں دس ایس پیز ، پینتیس ڈی ایس پیز ، تمام ایس ایچ اوز ڈیوٹی دیں گئے۔ایلیٹ فورس وی وی آئی پیز کی سیکورٹی کے لیے مرکزی سٹیج اور اس کے اردگرد تعینات ہوگی۔گریٹر اقبال ہارک میں عارضی طور پر چار سو کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹی سے منسلک کیا جائے گا جہاں سے جلسے کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔جلسے گاہ میں داخلے کے لیے آٹھ اینٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔لیگی کارکن قافلوں کی صورت میں مینار پاکستان پہنچنے لگے۔
گریٹر اقبال جانب آنے جانے والے تمام راستے سیکورٹی کے باعث بیرئیرز لگا کر بند کر دئے گئے ہیں۔