پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے بڑا مطالبہ کر دیا

پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے مطالبہ کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان آمد پرہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔نواز شریف سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مینار پاکستان سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کریں گے ۔
دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف الیکشن کی تاریخ کے مطالبے سے بیزار نظر آئےان باتوں کا اظہار سابق پارلیمانی سیکٹری حسن مرتضیٰ نے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں انہیں الیکشن کمیشن کا ترجمان نہیں بننا چاہیئے تھا۔
نواز شریف جب جب اقتدار چھن جانے کے بعد ڈیل کرکے باہر گئے انکی واپسی کی راہ پیپلزپارٹی نے ہی ہمیشہ ہموار کی۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نواز شریف کو الیکشن میں راہ فرار سے روکا اور سمجھایا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔نواز شریف کو الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کرکے عوامی مطالبے کو پزیرائی دینی چاہیئے تھی مگر افسوس انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں