لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) شرم سے مر جائیں وہ لوگ جو کہتے تھے
نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان پر جلسہ مریم نواز سٹیج پر موجود لوگوں کے جوش و جذبے کو سراہ رہی ہیں۔ انھوں نے عوام سے مختصر بات میں کہا کہ آج وہ لوگ شرم سے ڈوب مریں جو کہتے تھے نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا لاہوریوں نے آج دل خوش کر دیے۔ نواز شریف کے ساتھ 2017 میں ظلم کیا گیا نا انصافی کی گئ اور ملک کو ترقی سے ہٹا کر پستی کی جانب گامزن کروایا گیا ۔ ملک میں ایک نااہل شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا ۔
لیکن اب مشکل کا وقت گزر گیا نواز شریف آرہا ہےملک میں ترقی کا سفر وہی سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔ نواز شریف ایک بہادر انسان چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اپنے بھائی سے محبت کی مثال قائم کر دی۔ مریم نواز کے ساتھ سٹیج میں حمزہ شہباز بھی موجود ہیں۔