ان کے منہ دیکھیں روز کی 3 کلو تو کڑائی کھاجاتے ہیں

ان کے منہ دیکھیں روز کی 3 کلو تو کڑائی کھاجاتے ہیں

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ان کے منہ دیکھیں روز کی 3 کلو تو کڑائی کھاجاتے ہیں
وسیم اکرم برہم ہوگئے۔
پاکستان کل کے اپنے پانچویں میچ میں افغانستان سے بدترین شکست کر بعد سینئر کھلاڑیوں کی رائے بھی آگئی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ان پاکستانی کھلاڑیوں کے منہ دیکھے دن میں 3 سے 4 کلو تک تو کڑائی کھا جاتے ہیں۔
وسیم اکرم پاکستانی ٹیم پر برہم ہو گئے ان کا کہنا تھا میں 2 سال سے مسلسل کہ رہا ہوں ان سب کا فٹنس ٹیسٹ لیں مگر کوئی سننے کو تیار نہیں ۔ جب تک ان کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو گا آپ کو ان کی کارکردگی کا پتہ ہی نہیں چل سکتا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ اچھی باؤلنگ اور اچھا کھیل پیش کرنے سے ملتا ہے صرف دعاؤں سے نہیں ہماری ٹیم صرف دعاؤں کے سہارے ہے۔نہ یہ بھاگ سکتے ہیں اور نہ یہ فیلڈنگ کر سکتے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر معین خان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے افغانستا ن سے ہم ہار گئے اتنے فارن کوچز رکھیں گئے ہیں ان کو بہترین سہولیات دی گئی ہیں مگر ان کی پرفارمنس زیرو ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اب تک ٹوٹل 5 میچ ہو چُکے ہیں جن میں سے صرف دو میچز جیتے اور 3 ہارے ہیں ۔اس کے نتیجے میں پاکستان تقریبا ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں