لاہور(ڈیلی پوائنٹ) سرکاری پیسے کا بے دریغ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے 840 میلین روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جس میں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی حکومت کی پرفارمنس دکھانے کا کہا گیا تھا ۔پی ٹی آئی کی کے پی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنائے جائیں گے اور سوشل میڈیا پر نوجوان طبقے کو حکومت کی بہتر کاردگی اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
مگر یہ انکشاف کیا گیا کہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت رہی تب تک تو سوشل میڈیا کا استعمال اچھا رہا مگر جیسے ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرہ محسوس ہوا تو انھوں نے انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنے سیاسی مخالفین کی کردار کُشئ شروع کر دی اور ان کی تصاویر ایڈیٹ کر کے ننگی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔
اس بات کی تصدیق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کیان کا کہنا تھا کہ میں خود اس بات کا شاہد ہوں کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹیم نے سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی ۔افتخار دورانی جیسے لوگوں نے اس کا غلط استعمال کیا۔اربوں روپے خرچ کیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا 25 سے 40 ہزار روپے پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو رکھا گیا اور افتخار دروانی نے اربوں روپے کمائے۔
حال ہی میں پی ٹی آئی کے 80 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی اور اس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی اور فوج کے اعلیٰ افسران کو ننگی گالیاں دی گئی۔