لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی تو گاڑیوں کے ریٹ گِر گئے ہیں جو عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ڈالر کی قدر میں کمی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔کار ساز کمپنی ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔
ہنڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل 1 لاکھ روپے کمی سے 46 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی ہے۔ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل 1 لاکھ کمی سے 48 لاکھ 29 ہزار پر آگئی ہے۔ہنڈا سٹی سی وی ٹی 1.5 ایل 1 لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوکر 54 لاکھ 39 ہزار پر آگئی ہے۔
ہنڈا کے برینڈ ایسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار روپے کمی سے 56 لاکھ 49 ہزار پر آگئی ہے۔سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے سستی ہوکر 58 لاکھ 49 ہزار پر دستیاب ہے۔
بی آر وی سی وی ٹی ایس کار 2 لاکھ 30 ہزار سستی ہوکر 62 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔ایچ آر وی وی ٹی آئی کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے کم ہوکر 76 لاکھ 49 ہزار پر آگئی ہے۔ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت 3 لاکھ سستی ہوکر 78 لاکھ 99 ہزار پر دستیاب ہے۔
سیوک 1.5 ایل ایم سی وی ٹی کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار کم ہوکر 83 لاکھ 29 ہزار پر آگئ۔ ہنڈا کے برینڈ سیوک 1.5 ایل اوریئل ایم سی وی ٹی کی قیمت2 لاکھ 90 ہزار سستی ہوکر 86 لاکھ 59 ہزار کی ہوگئی۔
سیوک آر ایس 1.5 ایل ایل سی وی ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ کمی سے 98 لاکھ 99 ہزار پر آگئی ہے جو عوام کے لیے فائد ہ مند ہے۔