کوہاٹ میں صحافی کاقتل

پشاور( ڈیلی پوائنٹ ) کوہاٹ میں صحافی یاسرشاہ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔ قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔۔
تفصیلات کے مطابق صحافی یاسر شاہ کیمرا مین کے ہمراہ مکھڈ شریف عرس کی کوریج سے واپس آرہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سےگرکر یاسر شاہ اور کیمرا مین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔خیال رہے کہ چند ماہ قبل کوہاٹ میں صحافی یاسر شاہ کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ بھی کی گئی تھی، حملے میں یاسر شاہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں