لاہور(ڈیلی پوائنٹ )روس سے تعلق رکھنے والی خاتون 26 سال کی عمر میں 22 بچوں کی ماں بن گئیں لیکن بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ خاتون 105 بچوں کی ماں بننے کی خواہشمند بھی ہیں۔
یقیناًآپ بھی یہ جان کر دنگ رہ گئے ہوں گے کہ اتنی کم عمر میں روسی خاتون 22 بچوں کی ماں کیسے بن گئی؟ کیوں کہ یہ تو ناصرف صحت بلکہ فطری طور پر تقریباً ناممکن ہی ہے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں 26 سال میں 22 بچوں کی ماں ہونے کی حقیقت بھی بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون کرسٹینا اوزترک کا تعلق روس سے ہے جنہیں ماں بننا بہت پسند ہے، روسی خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو بتایاکہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ‘وکٹوریا’ تھی جو ان کی اپنی کوکھ سے پیدا ہوئی، اس بچی کی عمر اب 9 سال ہے جبکہ خاتون کے باقی 21 بچے سروگیسی سے پیدا ہوئے۔