کھانے میں دیسی مرغ پائے ملیں گے

عمران خان کی موجیں لگ گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) عمران خان اڈیالہ جیل میں بادشاہی طرز کی زندگی جیئے گے جو جیلوں میں اے سی اور آرام طلب چیزوں کے خلاف تھے آج ان کو تمام سہولیات دے دی گئی ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ان کو لان دیا گیا ہے جہاں وہ ورزش کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کو 10 لاکھ کی ورزش کی مشینیں بھی جیل میں بھیج دی گئی ہیں۔جہاں وہ خود کو فِٹ رکھنے کے لیے دن میں ایکسرسائز کیا کریں گے۔
جیل انتظامیہ نے مزید کہا کہ ان کو مرضی سے گھر سے کھانا منگوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ کھانے میں دیسی مرغ پائے اور نہاری وغیرہ بھی دیا جائے گا۔ایک مشقی جو خدمت کے لیے مامور ہو گا۔ ٹی وی بھی دے دیا گیا ہے۔ اخبار اور مطالعے کی سہولت مہیا ہو گی۔ سونے کے لیے ایک چارپائی بھی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ عمران خان جیل میں سیاست دانوں کو سہولیات دینے کے مخالف رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں