لاہور(ڈیلی پوائنٹ) علیزے سحر کی ویڈیو کس نے لیک کی بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔ ایف آئی اے کو درخواست دی گئی ہے کہ ٹِک ٹاکر کی ویڈیو لیک کی گئی ہے جس نے بھی کی اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
ایف آئی اےنے بھی کاروائی تیز کر دی ہے جس نے علیزے سحر کی ویڈیو لیک کی اور آگے جس کسی کو بھی شئیر کی حراست میں لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیزے کی ویڈیو لیک کرنے والا قطر میں موجود ہے اس کی وطن واپسی کے لیے قطر حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنا قانونا جرم ہے۔ علیزے سحر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جس نے ویڈیو لیک کی اس کی 10 سال تک قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔