لاہور( ڈیلی پوائنٹ)اٹھ ماہ کی حاملہ بھارتی اداکارہ دل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنےوالےوالی 8 ماہ کی حاملہ اداکارہ پریا نارمل چیک اپ کے لیے ہسپتال میں موجود تھیں کہ اچانک دل کادورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔۔ تاہم ڈاکٹرز نے بچے کوبچالیاجواب انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے ۔اداکارہ پریاخود بھی ایک ڈاکٹر تھیں ۔تاہم ڈاکٹرز کاکہناہے کہ دوران حمل پریاپچیدگیوں کاشکار تھیں۔۔حمل کے دوران دل کو ملنے والے خون اوردل کی صحت سے جڑے ہارمون کی کمی کاشکار تھیں۔