پاکستان کے لاکھوں سٹوڈنٹس کامستقبل داؤ پر لگ گیا

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) پاکستان کے لاکھوں طلباوطالبات کامستقبل داؤ پر لگ گیا۔لاہور سمیت پنجاب کی 27 سرکاری یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کے عہدے خالی پڑے ہیں ۔
یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے سے انتظامی، تعلیمی اور مالی بحران میں اضافہ کاخدشہ پیدا ہوگیا۔۔پنجاب میں وائس چانسلرز کی تقرریاں نئے اشتہار کے تحت ہوں گی یا مشتہر اشتہار پر انٹرویوز ہوں گے،فیصلہ نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کی اجازت کے باوجود پنجاب میں وائس چانسلرز تقرریوں پر عدالت نے پنجاب میں وائس چانسلرز تقرریوں پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایچ ای سی کو وائس چانسلرز تقرریوں کی اجازت کا مراسلہ جاری کیا ہے ۔۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے وائس چانسلرز تقرریوں پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں