پاکستان کوجیت کےلیے 402رنز کاہدف

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کے شہر بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان کین ولیمسن کے ہاتھوں میں ہے۔کیویز نے بیٹنگ کے آغاز پر محتاط انداز اپناتے ہوئے 7ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے تاہم 68 رنز کے مجموعی سکور پر بلیک کیپس کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، کیوی اوپنر ڈیون کانووے 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے

کیوی کپتان کین ولیمسن نے کریز پر آکر جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور بلیک کیپس نے 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز مکمل کئے، بعدازاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 79 گیندوں پر 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز رچن رویندرا نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 94 گیندوں پر 108 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں