ن لیگ کاصدر مملکت سے استعفے کامطالبہ

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق وفاقی وزیرخزانہ نے نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے 2 مرتبہ آئین شکنی کے مرتکب قرار دیے جانے کے بعد صدر عارف علوی کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینیٹ ہیں، قائد ایوان سینیٹ ایوان میں وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، وفاقی وزراء احد چیمہ، فواد حسن فواد کے نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرے روابط ہیں، گورنر پنجاب کا تعلق ن لیگ سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں