ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

کانگو وائرس بے قابو

کوئٹہ (ڈیلی پوائنٹ)کانگو وائرس ایک بار پھر سے بے قابو ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت کانگو وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کوئٹہ میں 2 ہفتے کے لیے نجی مذبح خانوں پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی جائے گی۔اوراس کے علاوہ شہری آبادی سے دور قائم مذبح خانوں میں جانورذبح کیےجاسکیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ لائیو اسٹاک کو مویشی منڈیوں میں فوری جراثیم کش اسپرےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی ایچ او، لائیو اسٹاک افسران صورتحال پرکڑی نظر رکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں