پشاور(ڈیلی پوائنٹ) گاہکوں کے با ئیکاٹ کے بعد اسرائیلی فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز نے اپنی پشاور میں برانچ کو غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دیاہے۔
اس بات کی تصدیق پاکستانی رہائش پذیر نے اپنے فیس بک کے اکائونٹ پر بند مکڈونلڈزکی تصاویر شئیر کر کے کی ہے۔ اوراپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ لکھا ہے کہ پشاور میں مکڈونلڈز بندہو گیا ہے،پٹھان یہاں بھی بازی لے گئےکیونکہ شاید پشاور دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں مکڈونلڈز بائیکاٹ کی وجہ سے بند ہوا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کے باوجود، مکڈونلڈز کا اپنے پشاور برانچ کو بند کرنا سوالات کا باعث بن رہا ہے۔ گاہکوں کی اس بائیکاٹ کا اثر مشہور چین کو محسوس ہو رہا ہے اور ان کے اقدام کا اس وقت تنازعات اور بین الاقوامی دباؤ کے دوران اہمیت حاصل کر رہا ہے۔
ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، جے آئی یوتھ پشاور کے شدید احتجاج کے بعد پشاور میں مکڈونلڈز کے دونوں برانچ بند کر دیئے گئے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل مکڈونلڈز کی اسرائیلی فوج کو جنگ کے دوران مفت خوراک فراہم کرنے کے اعلان کے خلاف جے آئی یوتھ پشاور نے بروز ہفتہ زبردست احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔