لاہور(ڈیلی پوائنٹ )آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی بیمار کانسٹیبل شاہد جٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب نےشاہدجٹ سےخیریت اورعلاج معالجے کے متعلق پوچھاہے۔اس کے علاوہ ڈیوٹی بارے بھی دریافت کیا۔
ملاقات میں شاہد جٹ کے 3 بیٹے اور بیٹی بھی موجود تھی۔آئی جی پنجاب کی شاہد جٹ کے بچوں سے تعلیم بارے گفتگو، اظہار شفقت کیا۔شاہد جٹ نےبہترین علاج معالجہ کرانےپرآئی جی پنجاب کا شکریہ بھی ادا کرنے کے ساتھ آئی جی پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی بارے بھی دریافت کیا جس پر کانسٹیبل شاہد جٹ نے ڈیوٹی بارت مکمل تفصیل بتائی۔
یاد رہے کہ آج سے کچھ عرصہ قبل کانسٹیبل شاہد جٹ کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی مگر آئی جی پنجاب نے اعلیٰ اخلاقات کا مظاہر کیا تھا شاہد جٹ کو معاف کیا اور گلے سے بھی لگایا تھا۔