Suprem court ka khushaind faisla

سپریم کورٹ کا سب سے خوش آئند فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) سپریم کورٹ نے زمین پرمالک کو بغیر معاوضے کے روڈ بنانے پر حکومت پنجاب پر 10لاکھ ہرجانہ عائد کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی استفسار کرتے ہوئے کہا سرکار نے کسی کی زمین پربغیر اجازت معاوضہ روڈ کیسے بنائی؟
درخواستگزار نے سرکار کو زمین گفٹ نہیں کی اور نہ ہی سرکار نے قانون کے مطابق زمین ایکوائر کی۔ ایسے فضول مقدمے کی درخواست آپ نے سپریم کورٹ میں کیوں دائرکی؟چیف جسٹس کا اے اے جی پنجاب سے مکالمہ ہمارا کام یہ رہ گیا کہ ہم ایڈووکیٹ جنرلز کو آئین پڑھاتے رہیں۔
ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکیوں نہ ایسے فضول مقدمہ بازی کیلئے آپ پر جرمانہ لگائیں؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی ڈیوٹی کیا ہے؟
کیسے اس طرح فضول درخواست دائرکی حقیقی مقدمات سائیڈ لائن کرکے فضول اور غلط مقدمات فائل کیے جاتے ہیں فضول مقدمات فائل کرکے عوامی وسائل کے ساتھ ساتھ عدالتی وقت کا ضیاع کیا جارہا ہے۔
بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے زمین مالک کو معاوضے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکومت پنجاب کو 30 دن میں زمین کی موجودہ ریٹ کے مطابق رقم ادائیگی کا حکم دیدیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں