Bushra bibi ky damad ki bagawat

بشریٰ بی بی کے داماد نے بغاوت کردی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) بشریٰ بی بی کے داماد نے مسلم لیگ ن سے آئندہ الیکشن کے لیے ٹِکٹ مانگ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں حیات مانیکا نے پی پی 193 کے لیے ٹکٹ مانگا ہے۔حیات مانیکا نے 1 لاکھ روپے بھی فارم کے ساتھ جمع کروا دیے ہیں۔
حیات مانیکا سیئنر سیاست دان عطامانیکا کے بیٹے ہیں۔2018 کے الیکشن میں پی پی 151 سے حیات مانیکا نے الیکشن لڑا تھا مگر پی ٹی آئی کے امید وار سے 2 ہزار کے ووٹوں کے مارجن سے شکست کھائی تھی۔ نیو نیوز کی خبر کے مطابق عطا مانیکا مسلم لیگ ن کا حصہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں