اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے شوہر سےاکیلے میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ عدالتی احکامات پر ہر منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہے لیکن جیل حکام کی موجودگی میں ملاقات کے باعث گھریلو معاملات پر بات نہیں ہو پاتی۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میری شوہر سے تنہائی میں ملاقات کیلئے احکامات دیے جائیں۔