اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈئزل آئل کی قیمت میں 9 روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گیا ہے۔