World mien nakami

ورلڈ کپ میں ناکامی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعدجنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔
بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل کل کولکتہ میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔
ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ ڈی کاک اس ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
کوئنٹن ڈی کاک کی جانب سے ورلڈکپ سے پہلے ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ انکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ ڈی کاک ون ڈے کے علاوہ دیگر فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں