America ko turki ky sadar sy kya khatra ha?

امریکہ کو ترکی کے صدر طیب اردغان سے کیا خطرہ ہے؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) امریکہ اور طیب اردغان کے مخالفین کو صدر طیب اردغان سے کیا خطرہ ہے یا ان ناقدین ان پر کیا الزامات لگاتے ہیں؟
ترکی سے یورپ کا سفر:.
ہر سال ہزاروں لوگ ترکی سے قانونی یا غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جاتے ہیں ۔ ان میں بڑی تعداد یمن ،عراق اور شام کے لوگ ہیں جو انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ جب یہ لوگ یورپ میں جاتے ہیں تو یورپ کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں طیب اردغان اس مسئلے میں یورپ کو بلیک میل کرکے اپنے بہت سے مطالبات منوا لیتے ہیں جو یورپ اور ان کے ہم خیال لوگوں کو پسند نہیں ہیں۔
اسلام پسندانہ رویہ:.
دوسرا بڑا مسئلہ مغربی ملکوں اور ان کو دوستوں کو یہ ہے کہ وہ اپنے ملک ترکی میں اسلام پسندانہ اقدام کررہے ہیں مثلا 2013 میں انھوں نے خواتین کو حجاب پہنے سے متعلق قوانین میں نرمی کی اپنی تقریروں میں اسلام فوبیا کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں۔
نیٹو میں ترقی کا اثرو رسوخ:.
تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ 1952 میں ترکی نیٹو کا رکن منتخب ہوا اب جو ملک نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے تو اس ملک کے نیٹو کا رکن بننے یا نہ بننے پر ترکی کی ہاں یا ناں بڑی اہمیت کئی حامل ہوتی ہے۔ یورپ کو باے پاس کرتے ہوئےوہ اپنی مرضی سے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہیں.
روس کے ساتھ بہتر ین تعلقات:.
ایک اور بڑا مسئلہ ترکی کی روس کے ساتھ دوسستی سمجھی جاتی ہے جو امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں جب امریکہ نے روس پر پابندی عائد کرنا چاہی تو ترکی نے کھل کر اس کو مانے سے انکار کر دیا ۔
یہ وہ وجوہات ہیں جو یورپ اور ان کے سیاسی حریفوں کو پسند نہیں جس کی وجہ سے ان میں تنقید ہوتی رہتی ہے یہاں تک کہ 2023 کے الیشن میں ان کے حریفوں نے طیب اردغان پر الیکشن میں دھاندلی کا بھی الزام لگایا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں