لاہور(ڈیلی پوائنٹ )قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
🚨 SQUAD ANNOUNCED 🚨
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia 🇵🇰
Read more ➡️ https://t.co/eHP9NXPkOu#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی۔ فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرےگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔