بینگال (ڈیلی پوائنٹ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا جبکہ ایک کرکٹ فین نے خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 19 نومبر کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کے بعد یہ افسوسناک خبر سامنے آئی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انتقال کرنے والے شخص کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی سے تھا۔ 32 سالہ جیوتی کمار یادیو نامی بھارتی کرکٹ فین سافٹ ویئر انجینیئر تھا۔
A 32-year-old software engineer died of a heart attack in Tirupati after India's loss in the World Cup Final. (The Hindu)
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 20, 2023
صرف یہی نہیں اسی روز بھارتی فضا مزید سوگوار اس وقت ہوئی جب ویسٹ بینگال سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شخص نے ورلڈکپ فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد خودکشی کرلی۔
A 23-year-old man from West Bengal took his own life after India's loss in the World Cup final. (WION)
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 20, 2023
خیال رہے کہ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست بھارت کو باآسانی ہرا دیا۔ کینگروز کی ٹیم نے 6 وکٹوں سے میزبان ٹیم کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈکپ فائنل اپنے نام کیا۔
انڈین میڈیا بھی اپنی ہی ٹیم پر نالاں ہے اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔