لاہور( ڈیلی پوائنٹ )آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل ہارنے کے بعد بھارتی فینزاپنے ہواس کھو بیٹھے، آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو نشانے پر رکھ لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد انتہا پسند بھارتی کرکٹ فینز نے کیوی کرکٹر جمی نشیم کو نازیبا کمنٹس کیے جس کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔کیوی کرکر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے کیا چیز مِس کردی ہے؟۔
بھارتی فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی ہے اور نیوزی لینڈ ایک الگ ملک ہے۔کیوی کرکٹر نے بھارتی فینز کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھیل لوگوں کو جذباتی بناتے ہیں لیکن آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ان شائقین کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔