لاہور (ڈیلی پوائنٹ )ایک صحرا سے ملک کو Modern world بنانے والے الشیخ محمد بن المختوم کون ہیں؟ انھوں نے دبئی جیسے ناہمورار ملک کو انٹرنیشنل یورپ کیسے بنایا ؟ دبئی کب آزاد ہوا اور اس نے اتنی جلدی ترقی کیسے حاصل کر لی ؟اس ملک کی ترقی میں شیخ محمد بن راشد المختوم کا کتنا کردار ہے؟ آیئے اس پر ایک نظر دوڑائیں۔
شیخ محمد بن راشد المختوم15 جولائی 1949 کو پیدا ہوئے۔راشد ابن سعید المختوم کے تیسرے بیٹے ہیں۔ابتدائی تعلیم دبئی میں ہی حاصل کی۔ جدیدترین ،محفوظ ترین ،امیر ترین دبئی کا بانی محمد بن راشدکو ہی کہا اور مانا جاتا ہے۔ محمد بن راشد نے ملٹری ٹرینیگ سکول سے باقاعدہ فوجی تربیت حاصل کی(کیونکہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ میرے تمام بیٹوں میں ایک بیٹا فوجی تربیت حاصل کرے) اپنی فوجی تربیت کے دوران شیخ راشد نے خارجہ اور کومن ویلتھ میں بطور آفیسر سورڈ آف اونر حاصل کی۔راشد بن المختوم کو ادب یعنی شاعری کا بہت شوق ہے
بچپن میں اپنے والد سے انھوں نے گھڑسواری سیکھی
برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے انگلش زبان سیکھی
مشہور ہے کہ کلاس میں ایک بار ان کے استاد نے پوچھا کہ راشد انگلش سیکھ کر کیا کرو گئے ان کی کلاس فیلو نے آواز کسی کہ ریگستان میں اونٹوں کے ساتھ انگریزی میں بات کرے گا۔
برطانیہ میں رہ کر انھوں نے برطانیہ کی ترقی کا خوب جائزہ لیااور اس بات کا عہد کیا کہ دبئی جیسے ریگستان کو ایک ایسا شہر بنائیں گے پوری دنیا دیکھنے آئے گئی۔ آج واقعی دنیا دبئی میں ہی آتی ہے ایک اندازے کے مطابق سالانہ 14 میلین لوگ 2022 مین دبئی سیر و تفریح کے لیے گئے۔
2دسمبر 1971 کو دبئی نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی کیونکہ یہ ایک صحرا تھا نہ پانی تھی برطانیہ کو بھی اس جگہ سے کوئی لگاو نہیں تھا۔ آغاز میں قطر کی طرح اس ملک کی اکانومی بھی مچھلیاں پکڑنے اور موتیوں پر تھی
1958 میں دبئی میں تیل کا ذخائر دریافت ہوئے
راشد ابن المختوم تیل پر انحصار نہیں چاہتے تھے لہذا انھوں نے برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا کہ جب برطانیوی جہاز دبئی کے پاس سے گزرے گے تو وہ ڈاکووں اور لٹیروں سے اس کو محفوظ بناے گے اس معاہدے سے دبئی کی معیشیت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔
1968 میں شیخ محمد بن راشد واپس آئے تو ان کے والد نے ان کو پہلی بار دبئی پولیس اور پبلک سیکورٹی کا ہیڈ مقرر کیا اس کے بعد شیخ محمد کو دبئی کا ڈیفنس منسٹر بنایا گیا اور یہ دنیا کے کم عمر ترین وزیر دفاع تھے۔25 اگست 1977 کو شیخ راشد نے دبئی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کیا۔ شیخ محمد بن راشد نے نہ صرف بہترین ایئرپورٹ بنایا بلکہ ملک میں ٹوورازم کو فروغ دینے کا انتظام بھی کیا۔
شیخ محمد نے 90 کی دہائی میں ٹوورازم پر مبنی ایک وزارت بھی قائم کر دی تھی۔اس کے علاوہ شیخ محمد نے 1985 میں الجبیل پورٹ کے قریب انڈسٹریل ایریا بنایا۔ جب دنیا میں عراقی جنگ لبنان میں فسادات ہو رہے تھے تب بھی شیخ محمد ملک کی ترقی کے لیے کوشاں تھے۔جنوری 1995 کو شیخ محمد دبئی کے ولی عہد مقرر ہوئے۔ ولی عہد بنتے ہی شیخ محمد نے دبئی از بیک کا نعرہ لگایا اور دبئی میں مستقبل کے منصوبوں کا اعلان کیا جس میں ایک پروجیکٹ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ،انڈر واٹر ہوٹل شامل تھے۔
2010 میں شیخ محمد بن راشد دنیا کی نظروںمیں تب آئے جب انھوں نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت کا افتتاح کیا۔اسی عمارت میں دنیا کی تیز ترین لفٹ بھی موجود ہے۔
ایک صحرا سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے شیخ محمد نے دبئی کا آج سیاحوں اور تاجروں کے لیے جنت کی سرزمین بنا دیا ہے۔شیخ محمدنے دبئی میں انٹرنیشنل میڈیا سٹی اور دبئی فیننشل سٹی بھی قائم کر دی ہے۔شیخ محمد نے مستقبل میں مزید جدید اور باکمال منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے مثلا ڈاینامک ٹاور (اس عمارت کے فلور ز میں رہنے والے جب جاہے عمارت کو خود ہی روٹیٹ یعنی گما سکے گے۔
میوزیم آف دی فیوچر (یہاں ایسے جدید ربوٹس اور ٹیکنالوجی ہو گی جو انسانوں کو حیرت زدہ کر دے گے اور نئے آنے والی ٹیکنالوجی کیسی ہو گی بتایا جائے گا۔ہایپر لوپ (اس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیز ترین سفر ممکن ہو سکے گا جس میں ایک گھنٹے کا سفر محض 12 منٹو ں میں طے کیا جاے گا۔ابتدائی طور پر یہ دبئی سے ابو دابی میں چلائے جاے گئی۔آلہ دین سٹی (یہ سٹی تقریبا چار ہزار ایکڑپر مشتمل ہوگی اس کی ہر عمارت آلہ دین کے چراغ جیسے ہو گئی اس میں مختلف ہوٹلز شاپنگ مالز ،دوکانیں اور کار پارکنگ بھی ہو گی۔جوبیرا بے آئرلینڈ (یہ ایک آئیر لینڈ ہے اس کا زیادہ تر حصہ مکمل ہو گیا ہے اس میں بھی فائیو سٹار ہوٹل ،یارڈز شاپنگ مال موجود ہے۔
پام جومیرا یہ ایک ایسا جزیرہ ہے جو خود بنایا گیا ہے جس کی شکل کھجور کے درخت کی طرح ہے اس پوری جگہ کو سیٹلائٹ پر ہی دیکھا جاسکتا ہے اس آئیر لینڈ میں خوبصورت پارکس ،شوپنگ مالز ، بہترین ہوٹلز شامل ہیں
کریک ٹاور بھی مستقبل کا ایک منصوبہ ہے اس منصوبے میں دنیا ہی کی بلند ترین عمارت بنائی جائے گی اور بر ج خلیفہ کا ریکارڈ توڑا جاے گا۔پوری دنیا اس وقت مزید حیران ہوئی جب شیخ محمد نے 2016 میں خوشی اور برداشت کی وزارت تخلیق کی جس کا مقصد دبئی کے ہر شہری کو خوش اور برداشت کرنا سیکھانا تھا۔جنوری 2006 سے اب تک شیخ محمد بن راشد ہی دبئی کے سربراہ ہیں
محمد بن راشد نے یو اے ای میں جدید سکول ،ہسپتال ،لائبریری ،ٹرانسپورٹ ،یونیورسٹیز پر بھی بہت کام کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شیخ محمد کی جائداد چار ارب ڈالر ہے جو آفیشل اناوسڈ ہے کہا جاتا ہے کہ شیخ محمد کے پاس ایسی بھی دولت ہے جو انھوں نے کبھی بھی پبلک نہیں کی اور اس دولت کو بھی شامل کیا جاے تو ان کی ٹوٹل دولت 8 ارب ڈالر سے بھی زائد ہے۔شیخ محمد اپنے مہنگے ترین شوق رکھنے پر بھی جانے جاتے ہیں جس میں مہنگا ترین گھر ،دنیا کی بہترین اور اچھی نسل کے گھوڑے بے شمار گاڑیاں موجود ہیں۔ شیخ محمدبن راشد کی 6 بیویاں اور 16 بچے ہیں۔ سعودی عرب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یو اے ای نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے تاکہ ملک میں مزید انوسٹمنٹ ممکن ہوسکےشیخ محمد بن راشد نے خلا میں سیٹلائیٹ بھیجنے پر بھی کا م شروع کر دیا ہے۔
پوری دنیا میں دبئی نے بہت ہی بڑے اور طویل معاہدے بھی کر رکھے ہیں۔
دبئی نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اسرائیل کا حماس پر حملے کے بعد دبئی کے وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ اسرائیل اور حماس فوری طور پرجنگ بندی کریں اور دونوں فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔