1992 aur 2023 ky world cup mein moshrarka bat kya

1992 اور 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں مشترکہ بات کیا تھی؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا اختتام 19 نومبر 2023 کو آسٹریلیا سے بھارت کی شکست پر ہوا تھا۔پورے ورلڈکپ میں کئی دلچسپ اور یادگار لمحات دیکھنے کو ملے جب کہ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بہت سے تنازعات سامنے آئے جسے فراموش کرنا یقیناً مشکل ہوگا۔
بھارت میں منعقد کیے گئے اس ورلڈکپ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک دلچسپ حقیقت بتائی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں آئی سی سی نے بتایا کہ ورلڈکپ 2023 کی دس ٹیموں کا ‘سرکل آف پیریٹی’ مکمل ہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 1992 کے ورلڈکپ ایڈیشن کے بعد پہلی بار ایونٹ کی ہر ٹیم نے ورلڈکپ کا کم از کم ایک میچ لازمی جیتا۔
چونکہ بھارت مسلسل 10میچوں میں ناقابلِ شکست رہا تو فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت کے ساتھ تمام 10 ٹیموں کے لیے برابری کا دائرہ مکمل ہو گیا، یعنی ہر ٹیم کم سے کم ایک میچ جیتی، اور ہر ٹیم ایک میچ بھی ہاری۔

اپنا تبصرہ لکھیں