ممبئی ائیرپورٹ دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )بھارتی شہر ممبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ’ای میل ’موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کو ممبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کو ایک ای میل بھیجی، جس میں ”دھمکی“ دی گئی ہے توایسے میں کیا غیر ملکی مسافر جو بھارت سفر کرنا چاہتے کیا ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہے ۔ای میل میں کہا کہ ائرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دے گا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔دھمکی آمیز ای میل کل ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فیڈ بیک میل آئی ڈی کے ان باکس میں پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں