میکسویل نے ٹرویس ہیڈ کی یاد تازہ کردی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) میکسویل نے ٹرویس ہیڈ کی یاد تازہ کردی۔ ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کےلیے مردِ بحران بن گئے، انہوں نے سنچری داغ کر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے یقینی جیت چھین لی۔
گواہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کا 223 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ میکسویل 104 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ روتراج گائیکواڈ نے 123 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 13 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ سوریا کمار یادیو نے 39 اور تلک ورما نے 31 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین بیٹرز نے بھی جم کر مقابلہ کیا، لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں بھی گنواتے رہے۔ گلین میکسویل اپنی ٹیم کےلیے ایک مرتبہ پھر مردِ بحران ثابت ہوئے اور 104 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 223 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کروادیا۔
آسٹریلیا یہ میچ آخری گیند پر 5 وکٹوں سے جیت گیا، اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا کے سنچری میکر گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں