تِلوں کے حیران کن فوائد

تِل کا استعمال حیران کُن فوائد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) غذائیت سے بھر پور تِل زمانہ قدیم ہی سے بطور غذا اور دوا استعمال کئے جا رہے ہیں۔ موسم سرما میں ان کا استعمال مفیدہے۔ تِل بھی خشک میوہ جات کاحصہ سمجھے جاتے ہیں۔ پڑھئے تل کے فوائد:
سفید تِل میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہو نے سے یہ ہڈیوں کیلئے مفید ہے۔
خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے کالے تِل بہترین ہیں کیونکہ ان میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
تِل کے باقاعدہ استعمال سے نمونیہ اور دمہ کےمسائل حل ہوجا تے ہیں۔
یہ نظامِ ہاضم کیلئے بہترین ہیں۔ ان میں فائبر پایا جاتا ہے جو قبض کو دور کرتا ہے۔ یہ انرجی اور میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے۔
تل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور بالوںکیلئےمفیدہوتا ہے۔ یہ بالوں کے گودے مضبوط بناتا ہے۔ خراب بالوں کی مرمت کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے۔
اس میں موجود تیل جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی کے علاج میں تل مدد کرسکتا ہے۔
اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
نوٹ: اس تحریر کو مختلف جریدوں سے لیا گیا ہے مشورے کے لیے کسی ڈاکٹر سے بھی رجوع کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں