اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )بھارت میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دھیرج ساہو کے گھر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے نوٹوں کے بھرے176 بیگ برآمد کرلیے۔
برآمد کیے جانے والے نوٹ گننے میں 4 روز کا وقت لگا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی سیاستدان کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے بھارتی 318 کروڑ روپے برآمد کیے۔
ایس بی آئی کے ریجنل منیجر بھگت بیہیرا کے مطابق دھیرج سنگھ کے گھر سے 176 نوٹوں سے بھرے بیگ برآمد ہوئے ۔
برآمد کی جانے والی رقم کی گنتی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مرکزی برانچ میں کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی 3 بینکوں اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے 80 افسران کی مدد کے سبب ممکن ہوئی ہے۔