سیالکو ٹ (ڈیلی پوائنٹ )پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر میرے گھر پر حملہ کرایا ہے۔
عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سن کر 20 لوگ میرے گھر بھیجے گئے مجھے زد و کوب کیا گیا۔
عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑ دیا، میری قمیض کو پھاڑ ڈالا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، کوئی مجھے زد و کوب کر کے من مانی نہیں کرا سکتا۔
عثمان ڈار کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں جیل میں بھی جا کر الیکشن لڑوں گی۔