آج رواں سال کی طویل رات اور مختصر دن ہوگا

کراچی)ڈیلی پوائنٹ) آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 22 دسمبر کا دن سارے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں، اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بتایا کہ 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔
واضح رہے کہ وہ موقع جب شمالی نصف کرے اور سال کی طویل ترین رات ہو تو اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ایک عام غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقع پر زمین کا سورج سے فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؛ ایسا نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں