اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )سابقہ قومی اسمبلی کے 70 سے زائد ممبران موجودہ انتخابی دنگل کا حصہ نہیں ہونگے،ان میں 98 فیصد ممبران نے اپنے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق درجنوں خواتین سابق ممبران کو اپنی جماعتوں نے مخصوص نشتوں کیلئے نامزد ہی نہیں کیا۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے اسمبلی کے 04 سابق ممبران فوت ہوچکے ہیں۔چند مشہور سیاستدان بھی الیکشن ریس میں نہیں، ان میں اسفندیار ولی،مفتاح اسماعیل، جمال لغاری، رائے مجتبی کھرل، چوہدری شجاعت حسین اور عمران اسماعیل شامل ہیں۔
سابق ممبران میں غوث بخش مہر، میاں شفیق اور شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔حصہ نہ لینے سابق ممبران میں اسد عمر، علی زیدی محسن لغاری اور خسرو بحتیار بھی شامل ہیں۔
سابق ممبران امجد نیازی،صداقت عباسی، نصرت سحر اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔سابق ممبران عامر بخش بھٹو، خرم شہزاد اعوان، فیض کیموکا، منصور حیات، چوہدری جعفر اقبال اور حیدر تھند شامل ہیں۔
سابق ممبران میں مائزہ حمید، مہناز عزیز، عشرت اشرف،منزہ حسن، عائشہ غوث پاشا،شیریں مزاری، عندلیب عباس،ردا خان،شہزادی عمر زادی ٹوانہ، غزالہ سیفی،عامرہ خان،عاصمہ قدیر، سیمی بخاری، ثوبیہ کمال،ملائیکہ بخاری وغیرہ شامل ہیں۔