saal 2023 ky king shah rukh khan

سال 2023 کے کنگ شاہ رخ خان برقرار

نیو دہلی(ڈیلی پوائنٹ)2023ء میں شاہ رخ خان کی فلموں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی اور ان کی فلموں کے جادو نے ناظرین کو متاثر کیا۔ پٹھان، جوان اور ڈنکی کے باکس آفس کلیکشن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ شاہ رخ خان باکس آفس کے کنگ ہیں۔
شاہ رخ خان نے 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم زیرو کے فلاپ ہونے کے بعد فلموں سے بریک لے لیا تھا۔ شاہ رخ خان نے یش راج بینر تلے بننے والی فلم پٹھان سے فلم انڈسٹری میں شاندار واپسی کی تھی۔پٹھان نے ملکی سطح پر۶۵۷ء۵؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی تھی۔ پٹھان کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوئی۔ جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جوان‘ باکس آفس پر ’پٹھان‘ سے زیادہ کامیاب رہی۔ شاہ رخ خان فلم جوان میں باپ بیٹے کے ڈبل رول میں نظر آئے تھے۔ جوان نے دنیا بھر میں 11سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ شاہ رخ خان نے مختلف کرداروں میں اپنی اداکاری سے ثابت کیا کہ55 سال کی عمر میں بھی وہ ہر انداز میں فٹ اور ہٹ ہیں۔ 2023ء میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سے ہٹ فلموں کا آغاز ہوا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے باکس آفس پر خوب کمائی کی، فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کئے تھے۔جان ابراہم نے پٹھان میں منفی کردار ادا کیا۔
فلم ڈنکی نے بھی 200 کروڑ سے زائد کمائی کر لی ہے۔ جو پٹھان اور جوان سے بھی بہتر کمائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں