قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی میڈیا کے لیے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا سالمیت کے خلاف تعصب پرمبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و کی صورتحال کا خطرہ ہو کو نشرنہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں