imran khan ky 122 NA ky kaghzat e namzadgi mostrad

حلقہ NA 122 بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کےلاہور کے حلقہ NA 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیےگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔
میاں نصیرکا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں نا اہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔آر او کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں