cm punjab ka phela tohfa

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نئے سال پر عوام کو پہلا تحفہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بہترین عوامی اقدام سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ 9 جنوری تک پنجاب کی عوام پرانی فیس پر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔


پرانی فیس 60 روپے مقرر تھی جو بعد میں بڑھا کر 550 کر دی گئی تھی۔ لوگوں نے حکومت کی فیس بڑھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر محسن نقوی صاحب نے اعلان کیا کہ 9 جنوری تک آن لائن ڈرائیونگ لائسنس 60 روپے کی فیس کے ساتھ بنوا سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2024 میں عوام کو پہلا تحفہ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں