آئی ایم ایف سربراہ نےبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)نئے سال کے آغاز پر آئی ایم ایف سربراہ نے بڑی خوش خبری سنا دی۔مہنگائی اور شرح سود کے حوالے سے پیش گوئیہ ہے۔
نئے سال 2024 کے آغاز پر آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا نے دنیا بھر کے عوام کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
کرسٹالینا نے سی این این کی میزبان کرسٹینا امانپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ لوگوں کے لئے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ کے پاس روزگار ہے اور اس برس شرح سود مناسب رہنے والی ہے کیونکہ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
کرسٹالینا کے مطابق امریکہ میں شرح سود کم ہوگی اور دیگر ممالک میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ میں شرح سود بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں روپے سمیت دوسری کرنسیوں پر اثر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں طویل عرصے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا تھا اور اسی لیے شرح سود بھی نہیں بڑھی تھی، لوگ سستے قرضوں کے عادی ہوگئے تھے لیکن جب مہنگائی بڑھی اور اسے روکنے کیلئے شرح سود بڑھائی گئی تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا پڑا تاہم اس برس مہنگائی اور شرح سود کم ہونے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں