کنگ چارلس نے رضوان جاوید کو ایم بی ای بنادیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیا۔
رضوان جاوید کو یہ اعزاز ریل اسٹیشنوں پر خودکشی کی نیت سے آئے 29 افراد کی جان بچانے پر دیا گیا ہے۔
رضوان جاوید نے کہا کہ بادشاہ کی جانب سے ایم بی ای بنانے کا خط ملا تو میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ خوش تھیں۔
مشرقی لندن میں رہنے والے رضوان جاوید ایلزبتھ لائن کیلئے ایلنگ براڈ وے اسٹیشن پر تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں