gold ki qeemt 1200 gir g ai

سونے کی قیمت 1200 کم ہو گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 1028روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 48 ڈالر ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 58 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں