لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لرنر کے بعد ریگولر ڈرائیونگ بھی گھر بیٹھیں بنوائے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے لائسنس کی آن لائن تجدید کا آغاز کردیاہے۔نہ قطار نہ انتظار ۔ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کریں۔
ٹریفک پولیس پنجاب اور پی ٹی اے کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت لائی گئی ہے۔ شہری پہلے لرنر لائسنس اور لرنر لائسنس کی تجدید آن لائن حاصل کر رہے تھے۔
Just click on the link for renewal of Regular And International driving License. https://t.co/y1Im9vVZ1k pic.twitter.com/vw7ne1ZKEw
— Lahore Traffic Police (@ctplahore) January 5, 2024
آج سے شہری اپنے ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی خود تجدید آن لائن کر رہے ہیں ۔ آج شروع کی گئی سروسز میں اب تک 842 شہریوں نے ریگولر آن لائن لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کر دیا۔
10 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کیلئے اپلائی کر دیا۔ 17566 نے نیو لرنر جبکہ 3295 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کردیا ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری اب گھر بیٹھے ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروا رہے ہیں، آن لائن لائسنس سروسز سے خدمت مراکز اور دیگر ٹریفک دفاتر کے رش میں کمی آئے گی ۔