لاہور(ڈیلی پوائنٹ)شمسی توانائی سے سستی بجلی کی پیداوار کرنے کے خواہشمند صارفین کے لئے خوشخبری .مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آ گئی ہے۔ صارفین کے لئے سسٹم کی قیمتوں میں تین سے چھ لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔
سات کلو واٹ کا سسٹم گیارہ کی بجائے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے میں لگے گا۔
دس کلو واٹ کا سسٹم سترہ کی بجائے گیارہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔
بارہ کلوواٹ کا سولر سسٹم انیس کی بجائے چودہ لاکھ روپے میں لیا جا سکے گا۔
پندرہ کلو واٹ کا سولر سسٹم بیس کی بجائے ساڑھے پندرہ لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔
مذکورہ قیمتوں پر صارفین کو ہائیبرڈ کی بجائے آن گرڈ سسٹم پر سسٹم فراہم کیا جائیگا۔
ہائیبرڈ سسٹم کی تنصیب کروانے پر بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
وفاقی حکومت کے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین بجلی بنا رہے ہیں۔