لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پولیس نے 9 مئی کے گرفتار نہ ہونے والے 282 اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔سینئر صحافی ساجد خان کی خبر کے مطابق سانحہ نو مئی کے اشتہاری اور دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، لاہور پولیس کی آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ ٹیموں کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نو مئی کے واقعات پر لاہور میں 14 مقدمات دہشت گردی اور 49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہوئے، لاہور پولیس نے 1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات جبکہ 884 ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیے تھے، دہشت گردی کے مقدمات میں اب تک جیلوں میں 741 ملزمان جوڈیشل ہوئے جب کہ دیگر مقدمات میں 318 ملزمان کو حوالات جوڈیشل میں رکھا گیا۔
پولیس کے مطابق باقی تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں یا مقدمات سے ڈسچارج کیے گئے لاہور پولیس نے ان مقدمات میں اب تک گرفتار نہ ہو پانے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
لاہور پولیس کے حکام کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں مزید 382 ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔